اعتزاز احسن نے نواز شریف اینڈ پارٹی کو متنازعہ خبر شائع ہونے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا


اعتزاز احسن نے نواز شریف اینڈ پارٹی کو متنازعہ خبر شائع ہونے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ایما پر متنازعہ خبر کی اشاعت کی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے اپنے بیان میں انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کے پیچھے 5 افراد کے ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے بیان کے مطابق، انگریزی اخبار کی اسٹوری کے پیچھے پانچ حضرات ہیں جن میں پرویز رشید، اسحق ڈار، چوہدری نثار ، شہباز شریف اور خود نواز شریف شامل ہیں۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ان پانچوں حضرات نے مل کر اس خبر کی اشاعت کا فیصلہ کیا ہے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ اسٹوری کے لیے ڈان اخبار کو اس لیے منتخب کیا گیا کہ اس میں موجود پیغام عالمی سطح پر پہنچ جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری