ایرو اسپیس، سیٹلائٹ اور ایٹمی منصوبوں میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے


ایرو اسپیس، سیٹلائٹ اور ایٹمی منصوبوں میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے

امام خامنہ ای نے ایران کے ایلیٹ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ماہرین، دانشمندوں اور علماء کرام کی کاوشوں سے ایران کی نئی نسل ملک کے لئے نہایت مفید ثابت ہوگی جس سے ایران مزید طاقتور اور عظیم مملکت بن کر ابھرےگا اور ایک نئی اسلامی تہذیب کا علمبردار ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے امام خامنہ ای کے دفتر کی ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بدھ کی صبح کو ایک ہزار سے زیادہ اعلیٰ پائے کے ایلیٹ نوجوانوں سے ملاقات کے دوران ایران کے محنتی نوجوانوں کو خدا کی طرف سے قیمتی تحائف اور مسئولین کے ہاتھوں میں خدا کی امانت قرار دیا اور تاکید فرمائی کہ خداوند متعال کی جانب سے ان قیمتی تحائف کے حوالے سے مسئولین کی ذمہ داری ہے کہ ان کی دیکھ بھال اور شناخت کر کے زیادہ سے زیادہ بہتر پرورش کرنے کی کوشش کریں۔

امام خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ وہ خود ایلیٹ سوسائٹی اور علمی اداروں کے دفاع کے سلسلے میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے، فرمایا: ایرو اسپیس، سیٹلائٹ اور ایٹمی منصوبوں میں بالکل کوتاہی نہیں برتنی چاہئے۔

انہوں نے ایرو اسپیس، سیٹلائٹ اور ایٹمی میدانوں میں بڑے پیمانے پر تحقیقاتی منصوبوں کے سست یا بند کردئے جانے پر مشتمل رپورٹوں کو باعث تشویش قرار دیا اور مسئولین پر زور دیا کہ جدید اور بہترین صلاحیتوں کی حامل نسل کی راہنمائی کر کے ان کو صحیح راستے پر گامزن کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری