برطانوی فوج کے سربراہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کو خراج تحسین


برطانوی فوج کے سربراہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ پر پاکستان کو خراج تحسین

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور برطانوی فوج کے سربراہ کی باہم ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں برطانوی فوج کے جنرل نکولس پیٹرک کارٹر سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے جنرل نکولس پیٹرک کارٹر کو پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

جنرل نکولس پیٹرک کارٹر نے خطے میں قیام امن کے لیے کوششوں پر خراج تحسین اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، دونوں ممالک کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی جنرل نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ  آف آنر پیش کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری