گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران موصل میں ہلاک ہونے والے داعشیوں کی تعداد

خبر کا کوڈ: 1217048 خدمت: اسلامی بیداری
ارتش عراق

عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران موصل میں ہلاک ہونے والے داعشیوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وفاقی پولیس کے سربراہ رائد شاکر جودت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موصل کی آزادی کے لئے جاری آپریشن میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران داعش کے 96 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران داعشیوں کے 27 نصب شدہ کار بم، 31 میزائل بیس اور پانچ مارٹر بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

جودت نے 10کاتیوشا راکٹ، 200 مارٹر گولے، اور دوسرے اقسام کے جنگی سازوسامان بھی دہشت گردوں سے ضبط کرنے کی بھی خبر دی ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں موصل کوآزاد کروانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع ہوچکی ہے جو اس گروہ کا عراق میں آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری