مسئلہ کشمیر پر آیت اللہ امام خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے


مسئلہ کشمیر پر آیت اللہ امام خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام اسلامی و آزادی کی تحریکوں کو کشمیر کے دن کو یوم القدس کی طرح منانا وقت کی اہم ضروت ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، علامہ امین شہیدی نے ایک بار پھر عالم اسلام کو جھنجھوڑتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری شہریوں کو پاکستان کے نوجوانوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تحریک آزادی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر آزادی کی سرزمین ہے، کشمیریوں جوانوں میں کربلا کا خون دوڑتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا ہے تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل قیادت کی وجہ سے کشمیر کاز کو تقویت کی بجائے الٹا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی کشمیر کے حوالے سے وہ پالسی نہیں جو ہونی چاہئے، اسلامی ممالک میں صرف انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہر ایک کو کشمیر کے مسئلہ کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ کشمیر ہر مظلوم مسلمان کی آواز ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری