بلوچستان کے ضلع ژوب اور موسیٰ خیل میں شدید زلزلہ

خبر کا کوڈ: 1217361 خدمت: پاکستان
زلزلہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے حکام کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کے مرکز ضلع ژوب اور موسیٰ خیل تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر ضلع ژوب اور موسیٰ خیل میں شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث  مکانات کی چھتیں گرنے کی  اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 درجے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زمین میں اس کی گہرائی 36 کلومیٹر تھی۔

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کا بھی کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کے باعث باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوربعض علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری