ترک حکومت نےمزید40 فوجیوں کو حراست میں لے لیا

خبر کا کوڈ: 1217386 خدمت: دنیا
پلیس ترکیه

ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کے اقدام کے جرم میں حکومت نے مزید 40 فوجی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے دوغان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ، ترک سکیورٹی فورسز نے ایک فضائی اڈے سے 40 فوجی اہلکاروں کو بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ، ترک عدالت نے ایک فہرست جاری کرکے 47 فوجیوں کی گرفتار کا حکم دے دیا ہے۔

بغاوت کے خلاف حکومت کی طرف سے یہ تیسری بڑی کارروائی سمجھی جارہی ہے۔

یاد رہے15 جولائی کی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد اب تک ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو بغاوت کی کوشش میں شریک ہونے کے شبہے میں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے جس میں ججز، فوجی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق افراد شامل ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری