علامہ شیخ محسن علی نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف پریس کانفرنس + تصاویر


علامہ شیخ محسن علی نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف پریس کانفرنس + تصاویر

اسلام آباد میں معروف تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں جابر حیان ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیز سمیت ریٹائرڈ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں  معروف تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف  پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں جابر حیان ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیز  علامہ شیخ محمد شفا نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، کرنل غلام حسن  نقوی(ریٹائرڈ) ، برگیڈئر غلام علی (ریٹائرڈ)  ، انیس الحسنین  صاحب نے شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ   مفسر قرآن، علامہ شیخ محسن علی نجی کا نام فوری طور پر فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔

تمام منجمد اکاونٹس بحال کیے جائیں۔ بصورت دیگر ہم اس پر پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ابتدائی طور پر ہماری جانب سے وطن عزیز کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جمعے کے دن سے پر امن احتجاجی مہم کا آغاز ہوگا۔

اگلے  مرحلے میں  آل پاکستان علماء کا اجتماع اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری