کابل حکومت کا بعض افغان طالبان کے امن مذاکرات میں دلچسپی کا دعویٰ


کابل حکومت کا بعض افغان طالبان کے امن مذاکرات میں دلچسپی کا دعویٰ

افغان صدر کے نائب ترجمان نے ملک میں امن عمل کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے بعض رہنماؤں نےکابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغان صدر کے نائب ترجمان دواخان مینہ پال نے ملک میں امن عمل کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں جو بھی امن کا خواہاں ہو، حکومت ان کے ساتھ  مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے ریڈیو آزادی کو بتایا کہ بعض افغان طالبان رہنما حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے خواہشمند ہیں۔

کابل حکومت کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے کہ گذشتہ روز گارڈین اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ کابل حکومت اور اور افغان طالبان کے درمیان اس گروہ کے قطر میں سیاسی دفتر میں خفیہ مذاکرات منعقد ہوئے ہیں۔

افغان طالبان نے ایک بیان جاری کرکے گارڈین اخبار کی خبر کو افواہ قرار دے کر سختی سے مسترد کردیا ہے۔

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے دو روز قبل "رشیہ ٹوڈے" کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی تھی کہ امن مذاکرات افغانستان میں بحران کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری