افغانستان میں جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے


افغانستان میں جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حکمت یار کے حزب اسلامی اور کابل حکومت کے درمیان مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ محمد نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کے کسی بھی ملک سے رابطوں پر بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانوں کے لیے افغانوں کے زیراہتمام امن پر یقین رکھتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگجو دھڑوں میں مذاکرات افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افغان قومی حکومت اور حکمت یار کے حزب اسلامی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔  نفیس زکریا نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے بارے میں کہا: بھارتی وزیراعظم کے بلوچستان اور سابقہ مشرقی پاکستان پر بیانات سے بھارت کی پاکستان میں مداخلت عیاں ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ بھارت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں امن مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم کے بلوچستان اور بنگلہ دیش کے حوالے سے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم بطور رکن کیو سی جی افغانستان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ ہم دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کا امتیاز نہیں برتے۔

انہوں نے موقف اختیار کی کہ دہشت گردی کے خلاف ہم ایک باقاعدہ منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں جس کا پارلیمان بھی حصہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادتیں پیش کرنے والوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ کر ستر ہزار ہو چکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری