انسداد دہشت گردی عدالت کی عمران خان اور طاہرالقادری کی گرفتاری کا حکم


انسداد دہشت گردی عدالت کی عمران خان اور طاہرالقادری کی گرفتاری کا حکم

انسداد دہشت گردی کے عدالت نے عمران خان اور علامہ طاہر القادری کو 17 نومبر تک کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

خبررساں ادارے تنسیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی حملہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے  پولیس کی جانب سے تعمیلی رپورٹ جمع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے سربراہوں سمیت 70 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یکم دسمبر 2014 میں اسلام آباد میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران کچھ شرپسند افراد نے پی ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے توڑٹ پھوڑ کی تھی جس کی وجہ سے  چینل کے نشریات کچھ دیر کیلئے معطل ہوئی تھیں۔

اگرچہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری نے اس واقعے کی مذمت کی تھی لیکن حکومتی نمائندوں نے  تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہان کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھرایا تھا۔

حملے کے بعد 70 سے زائد افراد کے خلاف قانوں ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت اسلام آباد تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھ ۔

دوسری طرف، پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو نومبر اسلام آباد آکر پھر احتجاج کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے اپنے آپکو احتساب کیلئے پیش کردیں۔

یاد رہے کہ عمران خان 2 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں سخت موقف اختیار کیا ہوا ہے کہ چونکہ پاناما لیکس کے حوالے سے حکومتی حلقے میں انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی اسلئے وہ مجبور ہوکر یہ راستہ اختیار کررہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزرا‏ء کے بعض ارکان کا کہناہے کہ حکومت عمران خان کے کارکنوں کو قانون ہاتھ لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری