آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ تصویری رپورٹ


آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ/ تصویری رپورٹ

اسلام آباد میں معروف تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی شہریت منسوخ کرنے کے خلاف پریس کلب اسلام آباد کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام کے ساتھ ساتھ علماء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں معروف تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات انجام دینے والی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف پریس کلب اسلام آباد کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام کے ساتھ ساتھ علماء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ مفسر قرآن، علامہ شیخ محسن علی نجی کا نام فوری طور پر فورتھ شیڈول سے نکالا جائے۔

مقررین نے کہا کہ ریاست بیلنسنگ کی پالیسی سے گریز کرے۔ علم بانٹنے والوں اور علم کے دشمنوں میں تمیز کی جائے۔

مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں کو وطن عزیز میں شیلٹر جبکہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے امن کے بانیوں کے ساتھ ناروا سلوک برتا جارہا ہے۔ ریاستی اداروں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان اس عظیم شخصیت کی حمایت میں اٹھ کھڑا ہوگا۔ علامتی مظاہرہ احتجاجی تحریک کا آغاز ہے، اگر فی الفور شیخ محسن علی نجفی کی شہریت بحال کرکے معافی نامہ ان کے گھر نہ بھیجا گیا تو آئندہ پورے پاکستان سے شیخ محسن کے چاہنے والے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے فرزند شیخ انور علی نجفی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ریاست نے ظالمانہ اقدام کرکے غریبوں کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ یہ اقدام پاکستان دشمنوں کے اشاروں پر کیا گیا۔ پاکستان کے ہزاروں افراد کو شیخ محسن کی بدولت چھت ملی اور اچھی خوراک میسر آتی ہے، ریاست کے اس اقدام سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔

نعرے میں مظاہرین نے بینزز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور غریبوں کی دھڑکن، یتیموں کا مسکن، سفیر امن، سفیر امن، شیخ محسن، شیخ محسن کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین سے علامہ ظفر عباس شہانی، بریگیڈیر غلام علی اور شیخ انور علی نجفی نے خطاب کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری