موصل میں کارروائیوں کے آغاز سے اب تک473 داعشی ہلاک اور22 گرفتار


موصل میں کارروائیوں کے آغاز سے اب تک473 داعشی ہلاک اور22 گرفتار

عراقی جنگی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 473دہشت گرد ہلاک جبکہ 22 گرفتار ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے شرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ، موصل کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کے ابتدائی پانچ دنوں کے دوران عراقی سکیورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے مشترکہ کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں اب تک 473داعشی جنگجو ہلاک جبکہ 22 اہم دہشت گرد گرفتار ہوچکے ہیں۔

عراقی ذرائع بلاغ کا مزید کہنا ہے کہ عراقی فوج نے پانچ دنوں کے دوران 95 ایسی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے جس میں بم رکھے گئے تھے اس کے علاوہ 21 مارٹر گولے، 16 بکتربند گاڑیاں، 7 خودکش جیکٹ، ایک اسلحے سے بھرا گودام وغیرہ کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری طرف صوبے دیالہ کونسل کے رکن کریم الجبوری کا کہنا ہے کہ دیالہ صوبے کے قبائل نے داعشی مسلح افراد کی طرف سے کی جانے والی ایک سنگین حملے کو پسپا کرتے ہوئے داعشیوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں موصل کو آزاد کرانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع ہوچکی ہے جو اس گروہ کا عراق میں آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری