کرکوک کے پاور پلانٹ پر خودکش حملہ، 4 ایرانی انجینئیرز شہید


کرکوک کے پاور پلانٹ پر خودکش حملہ، 4 ایرانی انجینئیرز شہید

عراق کرکوک کے پاور پلانٹ پر داعش نے خودکش حملہ کر کے 4 ایرانی انجینئرز سمیت 16 افراد کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے  کی رپرٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ کرکوک میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بجلی گھر  پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 ایرانی ماہرین سمیت  16 افراد شہید ہوگئے۔

سلمانیہ میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل خانے کا کہنا ہے کہ تین ایرانیوں کی شہادت گولی لگنے سے ہوئی ہے، کیوںکہ دہشت گردوں نے بجلی گھر میں داخل ہونے سے پہلے گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے تین ایرانی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق، داعشی خود کش بمباروں نے کرکوک میں پولیس کے سابق سینٹر اور محلہ التسعین کے ایک سکیورٹی مرکز  پر بھی  حملہ کیا ہے۔

الدبس کے میئر کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو پاور پلانٹ کے سامنے اڑا دیا  جس کے نتیجے میں 4 ایرانی انجینئرز سمیت 16 افراد شہید ہوگئے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں موصل کوآزاد کروانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع ہوچکی ہے جو اس گروہ کا عراق میں آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

دہشت گردوں نے موصل سے توجہ ہٹانے کے لئے اس ملک کے دوسری علاقوں میں حملے شروع کئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری