محکمہ انسداد دہشت گردی کا شیعہ ٹارگٹ کنلگ میں ملوث 4 دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ


محکمہ انسداد دہشت گردی کا شیعہ ٹارگٹ کنلگ میں ملوث 4 دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ

کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شیعہ برادری کی ٹارگٹ کنلگ سمیت دیگر دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث 4 مبینہ دہشت گردوں کو کورنگی اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، محکمہ انسداد دہشت گردی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں اور اہل تشیع برادری کے قتل سمیت دیگر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

روزنامہ ڈان نے اطلاع دی ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق، اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنید احمد شیخ کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن اور کورنگی کے علاقوں میں چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے متعدد خود کش جیکٹس، 4 ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور متعدد پستول برآمد کئے گئے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان خود کش جیکٹس بنانے اور متعدد دھماکوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں اور اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔

بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گرفتارشدہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری بھی کرتے رہے ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی تھی اور فوج کے خلاف لڑنے کیلئے تنظیم میں بھرتیاں بھی کرتے تھے۔

سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنید احمد شیخ 4 مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری سے متعلق اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری