ایران کے اٹارنی جنرل کل پاکستان کے دورے پر روانہ ہونگے


ایران کے اٹارنی جنرل کل پاکستان کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل کل (اتوار) کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے اٹارنی جنرل کے تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین محمدجعفر منتظری ہمسایہ ممالک کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کی ترقی اور پیشرفت کی غرض سے کل (اتوار 23 اکتوبر) کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

اس دورے میں اٹارنی جنرل کے ساتھ ان کے دفتر کے سربراہ علی اکبر بختیاری، ڈپٹی اٹارنی جنرل محمدمهدی چراغیان اور سپریم کورٹ کے پراسیکیوٹر فوائدی بھی ہمراہ ہوں گے۔

ایرانی اٹارنی جنرل اس دورے میں پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری