ابو ظہبی کے ولیعہد کا اچانک سعودی عرب کا دورہ


ابو ظہبی کے ولیعہد کا اچانک سعودی عرب کا دورہ

ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر جمعہ کے روز ایک غیر اعلانیہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے "واس" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد "محمد بن‌زاید آل نهیان" گذشتہ روز ایک غیر اعلانیہ دورے پر ریاض  پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ولیعہد محمد بن نائف اور نائب ولیعہد محمد بن‌سلمان نے ابو ظہبی کے ولیعہد کا  ملک سلمان ائر بیس پر استقبال کیا۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ امارات کے حکام نے اس دورے کے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یمن جنگ دونوں ممالک کے راہنماؤں کی ملاقاتوں کا محور رہے گی۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی فضائی بمباری یمن کے مختلف حصوں میں مسلسل جاری ہے اور دوسری جانب، مغرب کی کوششیں سعودی حکومت کی اس جنگ میں عزت و آبرو بچانے کے لئے تیز ہو گئی ہیں جس کا نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلنے والا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد میں حصہ لینے والا ملک عرب امارات، اتحادی افواج میں سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھاچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری