صدر مملکت چار روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں


صدر مملکت چار روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں

صدر ممنون حسین امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی کی دعوت پر قطر کے دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امیر قطر سمیت اہم شخصیات سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کی مطابق، صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت امیر قطر شیخ تمیم  بن حمد بن خلیفہ الثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کررہے ہیں۔

دورے کے دوران صدر ممنون حسین امیر قطر سمیت اہم شخصیات سے دو طرفہ مذاکرات کریں  گے۔

کہا جاتا ہے کہ صدر مملکت اور قطر حکام کے درمیان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کا جائزہ اور علاقائی اور عالمی امور زیر بحث آئیں گے۔

یاد رہے کہ مارچ 2015 میں امیر قطر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے بھی فروری 2016 میں قطر کا دورہ کیا تھا۔

بتایا جاتاہے کہ صدر ممنون حسین کا قطر دورے کا مقصد دونوں ممالک میں توانائی کے شعبے میں تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع میں فروغ  اور قطر میں مزید پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع  پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایک لاکھ 25 ہزار پاکستانی قطر میں مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری