اقوام متحدہ یمن میں فائربندی کی تجدید کا خواہاں


اقوام متحدہ یمن میں فائربندی کی تجدید کا خواہاں

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یمن میں فائربندی کی تجدید کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن میں جنگ بندی کی تجدید کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ یمن میں جنگ بندی کے معاہدے کی کئی بار سعودیوں نے خلاف ورزی کی ہے۔

شیخ احمد کا کہنا ہےکہ یمن میں 72 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا جو جلد ہی اختتام پذیر ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ  جنگ بندی میں مزید توسیع کی جائے۔

یمن میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی جس کا آغاز جمعرات کی صبح کو ہوا تھا، سعودی جنگی طیاروں نے فائربندی کے چند منٹ بعد ہی تعز کے علاقے مجحر الراعی میں ایک گھر پر بمباری کرکے اس کی خلاف ورزی کی تھی۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی یمن میں 5 بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا لیکن ہر بار سعودی عرب نے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے اس کی خلاف ورزی کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری