سعودی عرب کا اسرائیل سے سینکڑوں ملین ڈالر کے ڈرون خریدنے کا انکشاف

خبر کا کوڈ: 1219238 خدمت: دنیا
سعودی عرب اسرائیل

ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے صیہونی حکومت سے سینکڑوں ملین ڈالر مالیت کے ڈرون طیارے خریدے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، آل سعود کا اسرائیل سے ڈرون خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

العالم نے رپورٹ دی ہے کہ مجتہد نامی سعودی عرب کے سرگرم سیاسی کارکن اور بلاگر نے سوشل میڈیا پر خفیہ اطلاعات جاری کی ہیں کہ جنوبی افریقہ کے توسط سے سعودی عرب اور اسرائیلی حکومت کے درمیان کئی ڈرون طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

مجتہد نے جنوبی افریقہ میں ڈرون طیاروں کی تیاری کے کارخانے کی تعمیر کے بارے میں سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کی رپورٹ کو جھوٹ اور فریب قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ درحقیقت اس رپورٹ کو جاری کرنے کا مقصد اس حقیقت کو چھپانا ہے کہ سعودی عرب نے جنوبی افریقہ کے ذریعے چار سو ملین ڈالر مالیت کے کئیڈرون طیارے اسرائیلی حکومت سے خریدے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ ڈرون طیارے پرزوں کی صورت میں جنوبی افریقہ سے سعودی عرب پہنچائے گئے ہیں جہاں انھیں باہم جوڑا گیا ہے۔

سعودی عرب کے اس سیاسی کارکن کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور ولی عہد کے نائب محمد بن سلمان نے یہ سودا کر کے صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچایا ہے۔

سعودی عرب اور صیہونی حکومت نے حالیہ مہینوں کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعاون کیا ہے۔

قابل افسوس بات یہ ہے کہ سعودی عرب ایک اسلامی ملک اور اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹر کے میزبان ہونے کے باوجود حالیہ برسوں کے دوران اسلام مخالف پالیسیاں اختیار کر کے صیہونی حکومت کی مدد کر رہا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری