سنی تحریک ضلع ہری پور کے صدر کا بھائی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید/ تصویری رپورٹ


سنی تحریک ضلع ہری پور کے صدر کا بھائی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید/ تصویری رپورٹ

سنی تحریک ضلع ہری پور کے صدر کے بھائی کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرینگ کرکے شہید کردیا ہے, اس پارٹی کے درجنوں کارکنان نے پنیاں چوک ہری پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، سنی تحریک ضلع ہری پور کے صدر کا بھائی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سنی تحریک ضلع ہری کے صدر عبدالرشید تنولی کے بھائی شوکت رضوی کو آج صبح نامعلوم افراد نے چھپر روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔

واقعہ کے بعد سنی تحریک کے درجنوں کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، لاش پنیاں چوک ہری پور میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کے دوران مختلف مکاتب فکر نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

صوبائی ممبر امن کمیٹی نیئر عباس جعفری اور رہنما ایم ڈبلیو ایم صوبہ کے پی علامہ وحید عباس نے واقعہ کو دشمن کی سازش قرار دیتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری