علامہ ناصر عباس جعفری اسلامی بیداری کانفرنس میں شرکت کیلئے بغداد پہنچ گئے


علامہ ناصر عباس جعفری اسلامی بیداری کانفرنس میں شرکت کیلئے بغداد پہنچ گئے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کے 2 روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے بغداد پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، یہ اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کا نواں اجلاس ہے جو 2 روز تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کا نواں اجلاس عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی زیر صدارت بغداد میں شروع ہوچکا ہے۔

اس میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ سید عمارالحکیم، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر خاص ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سمیت دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری