اسرائیل جرمنی سے جدید ترین آبدوزیں خرید رہا ہے


اسرائیل جرمنی سے جدید ترین آبدوزیں خرید رہا ہے

اسرائیل جرمنی سے 1 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کی 3 آبدوزیں خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، نئی آبدوزیں جدید ترین ٹیکنالوجی کا نمونہ ہیں۔

غیر ملکی اخبار دی ڈیلی اسٹار نے خبر دی ہے کہ اسرائیل جرمنی سے تین انتہائی جدید آبدوزیں خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ جن کی قیمت 1.3 بلین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آبدوز خریدنے کے معاہدے پر 7 نومبر کو دستخط ہو جائیں گے۔

یہ آبدوزیں آئندہ دہائی میں اسرائیلی بحری بیڑے میں پہلے سے شامل ڈولفن آبدوزوں کی جگہ لیں گی۔

یاد رہے کہ اسرائیل 1999 سے ڈالفن آبدوزیں استعمال کر رہا ہے۔

تاہم مذکورہ نئی آبدوزیں ڈالفن آبدوزوں سے کہیں زیادہ ترقی یافتہ، بڑی اور جدید ترین اسلحے سے لیس ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری