دمشق کے نواح میں شامی فوج کی پیشقدمی اور حمص کے آئل فیلڈ پر داعش کے شدید حملے پسپا


دمشق کے نواح میں شامی فوج کی پیشقدمی اور حمص کے آئل فیلڈ پر داعش کے شدید حملے پسپا

شامی ذرائع نے دمشق کے مشرقی اور مغربی مضافات کے مرکز کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی اور ان کے تکفیری دہشت گردوں کےقلعہ کے بہت قریب پہنچنے کی اطلاع دی ہے.

شام سے تسنیم کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے دمشق کے مشرقی مضافات میں دوما کارخانے کے قریب کرد پہاڑیوں کے مرکز الریحان کی طرف پیشقدمی کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے شام کے کچھ دوسرے حصوں کو بھی پاک کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، تکفیری دہشت گرد گروہ جیش الاسلام، جس کو آل سعود کی وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہے اور اس کو سعودی فوج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو الریحان کے مرکز میں شامی فوج کی پوزیشنوں میں دراندازی کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کے نتیجے میں شامی فوج نے حملہ آوروں کو اپنے توپخانے سے نشانہ بناتے ہوئے تمام دہشت گرد حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ لڑاکا جیٹ طیاروں سے ان کے ہتھیاروں کوبھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، شامی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا خان الشیخ کے فارموں سے بھی مکمل طور پر صفایا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے حمص شہر کے مشرقی مضافات میں آئل فیلڈ کے اردگرد داعشی دہشت گردوں کے سخت حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے مشرق میں امریک اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیاروں نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف شامی فوجی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے حسکہ کے مضافات میں شہر مرکدہ کو دیرالزور کے مشرق سے ملانے والے پل کو تباہ کردیا ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں نے دیرالزور میں نہر فرات اور الخابور پر بنے ہوئے آٹھ پلوں کو بھی تباہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے دیہاتوں کے شہروں کے سا تھ رابطے منقطع ہو گئے ہیں اور لوگوں کو نقل و حرکت کے لئے کشتیاں استعمال کرنے پرمجبور کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری