امام خامنہ ای اسلامی بیداری کے علمبردار ہیں


امام خامنہ ای اسلامی بیداری کے علمبردار ہیں

بغداد میں مسلم دانشوروں اور علماء دین کی ایک بڑی تعداد نے اسلامی بیداری کے اجلاس میں شرکت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے زھیر جعید کا کہنا تھا عالم اسلام میں اسلامی بیداری کے علمبردار حضرت آیت اللہ خامنہ ای ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بغداد میں اسلامی بیداری کے عنوان سے ایک عالی شان اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے علما کرام اور دانشور شریک ہوئے ہیں۔

سیمنار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زھیر جعید کا کہنا تھا، مصر اور تیونس میں اسلامی بیداری کی کامیابی کی امید تھی؛ لیکن دشمن نے دخل اندازی کرکے اسلامی تحریکوں کو ختم کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے تحریک میں سستی آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، دشمنان اسلام کی بے تحاشا کوششوں کے باوجود اسلامی بیداری میں نمایاں طور پر کوئی کمی واقع  نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان کی نمائندگی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کی اور اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، اسلامی انقلاب نے دنیا کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کردیا ہے۔

امام خامنہ ای، امام خمینی کے راہ پر گامزن ہیں اور اس وقت اسلامی بیداری کے علمبردار ہیں۔

راجہ ناصر کا مزید کہنا تھا کہ، تکفیری دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے نوکر ہیں ہم پاکستان میں تکفیریوں کو طالبان اور سپاہ صحابہ کے نام سے جانتے ہیں۔ جو لوگ اپنے آپ کو خادم الحرمین کہتے ہیں وہی آج امریکہ اور اسرائیل کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب مغربی ایشیا اورمشرق وسطی کا خطہ انتہائی نازک دور سے دوچار ہیں۔

اسلامی بیداری کونسل کے جنرل سیکریٹری نے یہ بات زور دیکر کہی کہ شام میں اندرونی اور بیرونی مخالفین کی فتنہ انگیزیوں اور ریشہ دوانیوں نیز تکفیری گروہوں کی دہشت گردی اور جنگ کے باوجود شامی فوج اور عوامی قوتیں پوری شدت کے ساتھ، اپنے اندرونی، علاقائی اور عالمی دشمنوں کے مدمقابل ڈٹی ہوئی ہیں۔

عراقی پارلیمان کی رکن لیلی الخفاجی کا کہنا تھا کہ اس وقت عراقی عورت کی عزت داعشی درندوں کے ہاتھوں پامال ہورہی ہے، دہشت گردوں نے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرکے لاتعداد عورتوں کو سرپرست سے محروم کردیا ہے۔

الخفاجی کا مزید کہنا تھا کہ داعشی دہشت گرد عورت کو معمولی حقوق دینے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے عراقی خواتین پرزور دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں مردوں کی مدد کریں کیونکہ ہر معاشرے کی بحالی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ، سیمنار میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ سید عمارالحکیم، رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر خاص ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سمیت دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کر رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری