افغان فوج کی گاڑی مقناطیسی سرنگ کا نشانہ بن گئی

افغان سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کابل میں فوج کی ایک گاڑی مقناطیسی سرنگ کا نشانہ بنی ہے۔

افغان فوج کی گاڑی مقناطیسی سرنگ کا نشانہ بن گئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں فوج کی ایک گاڑی مقناطیسی سرنگ کا نشانہ بنی جس کی وجہ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔

بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کابل میں فوج اور پولیس کے خلاف مقناطیسی بم اور سرنگیں استعمال کئے گئے ہیں۔

افغان حکومت اس قسم کے خطرناک چپکنے والے اور مقناطیسی اسلحوں کی روک تھام میں بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔

مربوط خبریں
سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری