موصل کے اسنائپر شوٹر نے داعشی جلاد کو ہلاک کردیا


موصل کے اسنائپر شوٹر نے داعشی جلاد کو ہلاک کردیا

موصل کے ایک اسنائپر شوٹر نے داعش کے جلاد کو اس وقت اپنی گولی کا نشانہ بنایا جب وہ ایک نوجوان کی گردن اڑانے کی تیاری کر رہا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ علاقائی ذرائع ابلاغ نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش کا جلاد ایک عراقی نوجوان کی اس گروہ کے ساتھ عدم تعاون کے جرم میں گردن اڑانے کی تیاری کررہا تھا کہ موصل کے ایک اسنائپر شوٹر نے گولی کا نشانہ بنا کر اس کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، داعش نے نوجوان کو عراقی مزاحمتی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام عائد کرکے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ داعش کے ایک اور جلاد نے اس نوجوان کے سر پر گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی اسپیشل فورسز تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے آخری گڑھ موصل کے قریب پہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے داعش پر وحشت طاری ہوگئی ہے اور اپنے ہی لوگوں کو پھانسیاں دینی شروع کردی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری