ایل او سی پر پھر فائرنگ/ بھارت نے اپنے ہاتھ ایک اور بےگناہ بچی کے خون سے رنگ لئے


ایل او سی پر پھر فائرنگ/ بھارت نے اپنے ہاتھ ایک اور بےگناہ بچی کے خون سے رنگ لئے

بھارتی فورسز کی سیالکوٹ کے چپڑال سیکٹر اور باجڑہ گڑہی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارت نے اپنی خون ناحق بہانے کی روش کو جاری رکھتے ہوئے سیالکوٹ کے چپڑال سیکٹر اور باجڑہ گڑہی میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچی شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارت کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بلااشتعال فائرنگ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے بالآخر تھم تو گئی لیکن تب تک بھارتی بارود کئی پاکستانیوں کے جسم میں اتر چکا تھا۔

ذرائع کے مطابق، زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بےگناہ شہریوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی ایل او سی پر اگلی فائرنگ کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لواحقین کی گریہ زاری تک سرحدی علاقے میں خاموشی چھا گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری