شام کا شہر دوما آزادی کی دہلیز پر/ شامی فوج کی سعودی افواج کے قلعے تک رسائی + نقشہ


شام کا شہر دوما آزادی کی دہلیز پر/ شامی فوج کی سعودی افواج کے قلعے تک رسائی + نقشہ

اگرچہ مایوسی کا شکار دہشت گرد گروہ جیش الاسلام نے تمام تکفیریوں سے اختلافات ختم کر کے شامی فوج کے مقابلے میں متحد ہونےکا مطالبہ کیا ہے، تاہم شامی ذرائع نے سعودی آرمی سے منسلک تکفیری گروہوں کے سخت مایوسی میں مبتلا ہونے کی خبر دی ہے۔

شام سے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج دوما شہر کے دروازوں تک پہنچ گئی ہے  اور اب دہشت گردوں کا مضبوط گڑھ شامی مسلح افواج کے نشانے پر آ گیا ہے جو گزشتہ چار سالوں سے ان کی پہنچ سے دور تھا۔

تفصیلات کے مطابق، شامی فوج کی تازہ ترین پیشقدمی کی وجہ سے دمشق کے مشرقی غوطہ میں واقع شہر دوما پر قابض دہشت گرد گروہ جیش الاسلام بدترین حالات کا سامنا کر رہا ہے۔

ان علاقوں پر قابض دہشت گرد گروہ جیش الاسلام الجھن اور بے نظمی کا شکار ہو گیا ہے۔ اس گروہ کی صفوں میں تنازعات اور جھگڑوں کے نتیجے میں بعض دہشت گردوں نے اپنے ہتیاروں کو زمین پر رکھ دیا ہے۔

اس دہشتگرد گروہ کو آل سعود حکومت کی علنی اور مکمل حمایت حاصل ہے۔

اس موقعے پر دہشت گرد گروہ جیش الاسلام نے تمام دہشت گرد گروہوں سے اختلافات ختم کر کے شامی فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لیے متحد ہونےکا مطالبہ کیا ہے۔

اس گروہ نے اپنے تمام ذرائع اور وسائل کو بروئے کار لاکر پوری طاقت سے دمشق کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا حکم دیا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشگردوں کے لئے دمشق پر مارٹر اور میزائل حملے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

الریحان فارموں اورمشرقی غوطہ کے کئی دیہاتوں سمیت شام کے مختلف حصوں میں شامی فوج کی کامیابیوں کی وجہ سے دہشت گرد گروہوں کے درمیان مایوسی، الجھن اور تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔

شامی فوج کا واحد راستہ عسکری آپشن نہیں ہے بلکہ دہشت گردوں پر چھائی مایوسی کے ساتھ ساتھ ان کے علاقوں سے نکل جانے کے لئے عوامی دباؤ میں اضافے سے معلوم ہوتا ہے کہ دوما شہر جسے سعودی افواج کا قلعہ بھی کہا جاتا ہے، اپنی آزادی کی دہلیز پر ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری