ولدالشیخ، یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچ گئے


ولدالشیخ، یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچ گئے

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ولدالشیخ یمن بحران کو حل کرنے کے لئے جامع منصوبہ لے کر صنعاء پہچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ اسماعیل ولد الشیخ گذشتہ روز غیر اعلانیہ دورے پر یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچ گئے ہیں۔ 

بعض ذرائع نے اطلاع دی ہےکہ ولدالشیخ کا یہ دورہ ان کی یمن میں 72 گھنٹے کے لئے فائر بندی کی تجدید کی درخواست کے بعد انجام پایا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ یمن بحران کو حل کرنے کے لئے ایک جامع منصوبے کا حتمی مسودہ لیکر گئے ہیں جسے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

ولدالشیخ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے صنعا اور یمن کے دوسرے علاقوں پر بمباری کے موقعے پر صنعا پہنچے ہیں۔

ولدالشیخ کے صنعا پہنچنے کی خبروں کے ساتھ ہی اس یمن پیپلز کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ولد الشیخ اب ایک غیر جانبدار نمایندہ نہیں رہا بلکہ وہ سعودی عرب کا نمائندہ بن گیا ہے.

یاد رہے کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولدالشیخ نے گذشتہ روز اس ملک میں جنگ بندی کی مدت کو مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ولد الشیخ کے یہ بیانات ایسے وقت پر آرہے ہیں کہ جارح سعودی اتحاد نے جمعے کے روز خود ہی یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے اس کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ یمن میں اس سے پہلے بھی 5 بار جنگ بندی کی گئی لیکن ہر بار سعودی عرب نے یمن کے رہائشی علاقوں پر بمباری کرکے اس کو ناکام بنا دیا ہے۔

سعودی عرب نے خطے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ ملکر 26 مارچ 2015 سے یمن پر وسیع حملے شروع کئے ہیں تاکہ اس طریقے سے یمن کے مستعفی اور فراری  صدر "منصور ہادی" کو واپس اقتدار پہ لاسکے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ کولویل نے 4 اکتوبر 2016 کو جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ مارچ 2015 سے 30ستمبر 2016 تک یمن میں 4 ہزار 14 افراد مارے جا چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری