شام بحران کے بارے میں لاوروف اور کیری کی ٹیلیفونک گفتگو


شام بحران کے بارے میں لاوروف اور کیری کی ٹیلیفونک گفتگو

روسی وزارت خارجہ نے شام کے بحران کے سلسلے میں جان کیری سے ٹیلیفون پر رابطہ کرنے کی خبردی ہے۔

تسنیم خـبررساں ادارے  نے رائٹرز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے بحران کے سلسلے میں امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلیفون پر رابطہ کرنےکی خبردی ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ پیرکے روز ہوا جس میں دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ حلب شہر کے  بحران کے حل کے بارے میں ہونے والی ماہرین کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکہ وزیرخارجہ سے کہا ہے کہ وہ شام کے بحران کے بارے میں کئے ہوئے اپنے وعدوں پر پابند رہے اور دہشت گردوں کو اچھے اور برے طبقات میں نہ بانٹے۔

واضح رہے کہ روس نے شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ 

اس سلسلے میں باغیوں کے ٹھکانوں پر کئی بار شدید بمباری بھی کی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔
 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری