انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کے قریب فائرنگ


انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کے قریب فائرنگ

پیر کو آدھی رات کے وقت انقرہ میں ایرانی سفارت خانےکے قریب ترک سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کے قریب 12 سے زائد گولیوں کی آواز سنی گئی ہے،تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فائرنگ کس وجہ سے کی گئی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق، اس سلسلے میں کہا جارہا ہےکہ سفارتخانے کے قریب چوکیوں پر تعینات سیکیورٹی فورسز نے گزرنے والی مشکوک گاڑیوں کو انتباہ کرنے کے لئے فائرنگ کی ہے۔

یہ فائرنگ ایسے وقت پر ہورہی کہ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت میں توسیع کردی ہے۔

اس قانون کے تحت، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ جس میں اس طرح کی فائرنگ بھی شامل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری