سعودی شہر الدمام میں دو پولیس اہلکار مارے گئے

خبر کا کوڈ: 1221336 خدمت: دنیا
پلیس عربستان

سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں الدمام شہر میں سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سعودی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الدام شہر کے مرکز میں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیا اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور حملے کے وجوہات کے بارے میں بھی سعودی حکام نے سکوت اختیار کیا ہوا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری