کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دہشت گردختم نہیں ہوئے ہیں/ تصویری رپورٹ


کوئی غلط فہمی میں نہ رہے دہشت گردختم نہیں ہوئے ہیں/ تصویری رپورٹ

وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ دہشت گرد ختم نہیں ہوئے ہمیں ہر وقت چوکنا رہنا ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کی مطابق، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کوئٹہ حادثے پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے آج کے دن کو اپنے اور پاکستان کے لیے دکھ کا لمحہ قرار دیا اور کہا کہ کوئٹہ میں لوگ شہیدوں کی میتیں اٹھا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گرد ختم نہیں ہوئے ہیں اور ابھی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے لہٰذا ہمیں مستقل چوکنا رہنا ہوگا۔

چوہدری نثار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحے کے چند روز الرٹ رہنے کے بعد ہم اس واقعے کو بھول جاتے ہیں۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور پولیس ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنے خون سے قربانیوں کا نیا باب روشن کیا ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ دشمن کمزور ہوچکا ہے مگر ختم نہیں ہوا یہ جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی۔

انہوں مزید کہا کہ دھشت گرد پہلے پاکستان کے اندر سے آپریشن کرتے تھے اور پاکستان سے باہر سے حملے کراتے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب کا حوالہ دیتے ہوئے حال میں ہی بیان دیا ہے کہ پاک افواج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

یاد رہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگردوں نے گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ بول دیا تھا جس کے نتیجے میں 58 اہلکار شہید جبکہ 120 زخمی ہو گئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری