آیت اللہ شیخ محسن نجفی کا نام وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی خواہش پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا


آیت اللہ شیخ محسن نجفی کا نام وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی خواہش پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے انکشاف کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کا نام وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کی خواہش پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

خبرساں ادارے تسنیم کے مطابق، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ وہ علامہ آیت اللہ محسن علی نجفی جیسے شریف النفس اور غیرجانبدار شخصیت کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کروا دیں۔

شعیت نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سید مہدی شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوبے کی سفارش کے بغیر وفاق اپنی طرف سے اتنا بڑا اقدام نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر وفاق نے اپنی جانب سے بھی آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا ہے تو وزیراعلیٰ وفاق سے احتجاج کریں اور ان کا نام نکلوا دیں۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وہ کئی برسوں سے گلگت بلتستان میں نہایت پرامن زندگی بسر کرتے ہوئے تعلیمی پسماندگی دور کرنے اور لوگوں کو علاج و معالجے کی سہولیات پہنچانے میں سرگرداں ہیں۔

انہوں نے حکومتی اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے کام کرنے والے اداروں کے سربراہان کو محض بدنیتی کی بناء پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران مقرر، آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری