ایرانی اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات/ قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت


ایرانی اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات/ قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت

ایرانی اٹارنی جنرل جو اس وقت اسلام آباد کے دورے پر ہیں، نے قانونی ماہرین پر مشتمل ایک وفد کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سے ایرانی اٹارنی جنرل حجت الاسلام و المسلمین محمدجعفر منتظری، اس ملک کے اسلام آباد میں سفیر مہدی ہنر دوست اور دیگر قانونی ماہرین کی ایک ٹیم نے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے۔

ایرانی اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بریفنگ دی۔

ایرانی اٹارنی جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ معاہدے پر عمل سے دونوں ممالک کے افراد کو فائدہ ہوگا۔

ایرانی اٹارنی جنرل نے پاکستان کے چیف جسٹس سے ایرانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی جس پر انور ظہیر جمالی نے کہا کہ اگر معاملہ سرکاری سطح پر اٹھایا جائے تو ہم جائزہ لے سکتے ہیں۔

اس موقع پر ایرانی وفد نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے انسانیت کے خلاف قرار دیا۔

ایرانی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو فارسی ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کو تحفے کے طور پر پیش کیا۔

وفد میں ایرانی اٹارنی جنرل سمیت دیگر قانونی ماہرین بھی شامل تھے۔

وفد میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد کا سپریم کورٹ آمد کا مقصد یہاں کی عدالتی کارروائی کو دیکھنا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری