راولپنڈی: آئل ٹینکر حادثے کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ بےقابو/ کروڑوں کی مالیت کا سامان راکھ ہوگیا


راولپنڈی: آئل ٹینکر حادثے کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ بےقابو/ کروڑوں کی مالیت کا سامان راکھ ہوگیا

راولپنڈی میں آئل ٹینکر حادثے کے بعد ہونے والی آتشزدگی سےآس پاس کی عمارتیں اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بھی جب خوفناک آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تو انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کیلئے فوج کو طلب کر لیا۔

روزنامہ ڈان نیوز نے ریسکیو حکام سے نقل کیا ہے کہ راولپنڈی میں گل ریز کے علاقے میں ایک آئل ٹینکر حادثے کے بعد سڑک پر الٹ گیا جس میں موجود تیل سڑک پر بہہ گیا اور اس میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی۔

سڑک پر موجود تیل میں لگنے والی آگ نے آنا فانا اطراف میں موجود املاک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ایک عمارت کو مکمل جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔

آتشزدگی کے باعث مکمل طور پر تباہ ہونے والی عمارت میں بینک، ہوٹل، دکانیں اور رہائشی یونٹ قائم تھے جن میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ آتشزدگی کے نتیجے میں 6 گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ حکام نے بروقت موقع پر پہنچ کر عمارت سے 27 افراد کو بحفاظت نکال لیا تاہم متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام حادثے کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آئل ٹینکر ٹول پلازہ ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر آبادی میں داخل ہوا تھا جہاں اسے حادثہ پیش آگیا اور وہ الٹ گیا۔

اس حادثے میں ہونے والی آتشزدگی سے کروڑوں کی لامیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری