را، پاکستان کے ہوائی اڈوں پر دہشتگرد کاروائی کر سکتی ہے


را، پاکستان کے ہوائی اڈوں پر دہشتگرد کاروائی کر سکتی ہے

حساس اداروں کی جانب سے پولیس اور ایئر پورٹ حکام سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے دہشت گرد صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موجود ایئر پورٹس پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔

خبررساں تسنیم کے مطابق، کوئٹہ پولیس ٹریننگ پر دہشتگرد حملے کے بعد صوبائی دارالحکومتوں کے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ حساس اداروں کی طرف سے پولیس، ائیر پورٹ حکام، اسپیشل برانچ سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ دہشت گرد صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے کسی بھی ائیر پورٹ پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد کارروائی کیلیے ٹائم بم یا ریموٹ کنٹرول بم استعمال کرسکتے ہیں۔

دہشت گرد ایئر پورٹ کے ساتھ مساجد، امام بارگاہوں، بس اسٹینڈ اور دیگر پبلک مقامات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

حساس اداروں نے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ سمیت شہر کے اہم مقامات کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پیر کی شب کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سنٹر کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 63 اہلکار شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری