چین میں خوفناک دھماکہ، 14 افراد جاں بحق 147 زخمی


چین میں خوفناک دھماکہ، 14 افراد جاں بحق 147 زخمی

چین میں دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 147 زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے میں ملوث 3 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دھماکہ، ذخیرہ کیے گئے آتش گیر مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شن ہوا کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکا شمالی صوبے سہانشی کے علاقے شین من میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ دیگر 58 عمارتوں کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں نشر کی جانے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعے کے ذمہ دار3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دھماکا خیز مواد کی غیر قانونی پیداور اور اسے ذخیرہ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

دھماکے کے بعد درجنوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اب بھی 100 سے زائد زخمی زیرعلاج ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال چین کے شمالی پورٹ تیان جن میں ایک کیمیکل کی ذخیرہ گاہ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کئی کلومیٹر تک اس کی آواز سنادی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری