عراقی فورسز،موصل سے صرف 2کلومیٹرکےفاصلے پر


عراقی فورسز،موصل سے صرف 2کلومیٹرکےفاصلے پر

حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز موصل سے صرف 2کلومیٹرکےفاصلے پر پہنچ گئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حشد الشعبی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی اسپیشل فورسز تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کےآخری گڑھ موصل کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

اسی طرح دہشت گردی کے خلاف عراق کی جنگ کے سپیشل فورسز کے کمانڈر سامی العارضی نے اعلان کیا ہے کہ موصل کے مشرق میں القلاع،خزنہ،اورجنین بیس جیسے اسٹریٹجک علاقوں کو آزاد کرالئے گئےہیں۔ اور5 کلومیٹر طویل ایک سرنگ بھی دریافت کئی گئی ہے۔

واضح رہے موصل میں چاروں طرف سے داعش کے گیرد گیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

ایک عراقی سیکورٹی ذریعہ نے آج بدھ کو پرس کانفرنس میں پیش گوئی کی کہ عراقی فوج آئندہ چند روزمیں موصل شہرکی انتظامی حدود میں داخل ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ عراقی فوج موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی کےآغاز سے اب تک اس شہرکے حدود میں 800 کلومیٹرکا علاقہ داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری