بھارت کی ایل او سی پر پھر بلااشتعال فائرنگ، 5 پاکستانی شہری زخمی

خبر کا کوڈ: 1222719 خدمت: پاکستان
بھارتی فوجی

بھارتی فوج کی ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے5 پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت جاری ہے۔ تازہ واقعہ میں بھارتی فوج کی ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے5 پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورکنگ باونڈری کے ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

تاہم پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ 21اکتوبر سے اب تک ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید اور 21 زخمی ہو چکے ہیں ۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری