گورننس میں خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنی حکومت کو پہلا نمبر دے دیا / پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ، دہشتگردی قرار پایا


گورننس میں خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنی حکومت کو پہلا نمبر دے دیا / پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ، دہشتگردی قرار پایا

پلڈاٹ نے صوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی سروے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق گورننس میں خیبر پختونخوا دوسرے صوبوں پر بازی لے گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا کے 25میں سے 18گورننس اشاریوں نے مثبت ریٹنگ دی ہے۔

اس دوڑ میں صوبہ پنجاب کا نام دوسرے نمبر پر آتا ہے، جہاں رائے دہندگان نے 25 میں سے 15 اشاریوں کی مثبت ریٹنگ دی ہے۔

جبکہ بلوچستان 25 میں سے 12 اشاریوں کی مثبت ریٹنگ حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر ہے۔

اس مقابلے میں سندھ 25 میں سے صرف 2 اشاریوں کی مثبت ریٹنگ حاصل کر سکا ہے۔

تاہم ملک گیر سطح کے رائے دہندگان نے پنجاب حکومت کی گورننس کو سب سے بہتر قرار دیتے ہوئے 67فیصد اپروول ریٹنگ دی ہے۔

خیبر پختونخواہ کو ملک گیر سطح پر 38فیصد اپررول ریٹنگ کے ساتھ دوسرا نمبر ملا ہے۔

اسی طرح بلوچستان اور سندھ بالترتیب 26 اور 25 فیصد کے ساتھ  تیسرے اور آخری نمبر پر ہیں۔

سروے رپورٹ سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دہشتگردی کے عفریت کو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ہے، دوسرا بڑا مسئلہ افراط زر، اسی طرح تیسرے نمبر پر توانائی کا بحران اور چوتھے نمبر پر بدعنوانی اور بیروزگاری رہی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری