ایران کےوزیر خارجہ اور فن لینڈ کے صدر کی ملاقات


ایران کےوزیر خارجہ اور فن لینڈ کے صدر کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے فن لینڈ کے صدر کے ساتھ ملاقات میں باہم دلچسپی کے دوطرفہ امور، دوطرفہ تعلقات، ان کی ترقی، خاص طور پر اقتصادی تعاون اور بینکاری کے نئے امکانات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ روز فن لینڈ کے صدر ساؤل نینیسٹے سے ملاقات میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے باہم دلچسپی کے دوطرفہ امور، دوطرفہ تعلقات، ان کی ترقی، خاص طور پر اقتصادی تعاون اور بینکاری کے نئے امکانات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں علاقائی مسائل، عالمی امن کی راہ میں درپیش مشکلات اور موجودہ جاری بحران کی بنیادی وجوہات جیسے موضوعات بھی مذکورہ ملاقات میں زیر بحث آئے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ کے صدر ساؤل نینیسٹے ایران کے سرکاری دورے پر ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری