موصل آپریشن؛ حشد الشعبی کا شہر کے مغربی سرحد کی طرف سے کارروائیوں کا آغاز


موصل آپریشن؛ حشد الشعبی کا شہر کے مغربی سرحد کی طرف سے کارروائیوں کا آغاز

حشدالشعبی نے اپنے تمام رضاکار فورسز کو طلب کرکے اپنی تمام تر امکانات اور بھرپور قوت کے ساتھ عراق کے شہر موصل پر مغرب کی جانب سے جلد از جلد حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حشد الشعبی کے نام سے معروف عوامی رضاکار فورسز نے موصل کے مغرب میں اپنی پوزیشن کے استحکام اور اس شہر کے مغربی محور کی شکست کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور جنگجوؤں کو طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حشدالشعبی فورسز موصل شہر کے مغرب کی جانب نقل و حرکت اور کارروائی کرنے کے لئے تیار ہوچکے ہیں۔

بابلیون یونٹ، اسپیشل فورسز اور حشدالشعبی کے 30 ڈویژن پر مشتمل رضاکار فورسز موصل شہر کے مغرب کی جانب گامزن ہوچکے ہیں۔

اسی طرح، وہ تمام فوجی دستے جو موصل شہر کے مغرب پر حملہ کرنے کے لئے مختص کئے گئے تھے، طلب کر لئے گئے ہیں تاکہ مغربی موصل پر قبضہ کرکے شام کی سرحدوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔

الانبار آپریشن کے کمان نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے داعش کی 10 عسکری گاڑیوں کو موصل کے جنوب میں نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی اور مسلح افواج کے چیف کے حکم سے موصل کی آزادی کے آپریشن کا گزشتہ ہفتے سے باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری