تسنیم نیوز کے تعاون سے پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام "یوم سیاہ کشمیر" سیمینار/ تصویری رپورٹ


تسنیم نیوز کے تعاون سے پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام "یوم سیاہ کشمیر" سیمینار/ تصویری رپورٹ

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں خبررساں ادارے تسنیم کے تعاون سے پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر ایک عالیشان سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سیمینار میں پاکستان کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہیں مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر، بھارتی مظالم اور اس زمرے میں پاکستان کے موقف کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آغاز ہونے والی اس باوقار تقریب میں مختلف مقررین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا اظہار خیال کیا۔

خصوصا پاکستان کے قونصل جنرل یاور عباس نے نہایت عمدگی اور تفصیل سے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی۔

ان کی تقریر کے ساتھ 2  بڑی بڑی اسکرینوں پر چلنے والے سلائیڈ شو ان کے خطاب کو مزید قابل فہم بنا رہے تھے۔

علاوہ از ایں، ایرانی عوام کی سہولت کے لئے یاور عباس کی تقریر ساتھ ساتھ فارسی زبان میں بھی ترجمہ کی جا رہی تھی۔

سیمینار کے اختتام پر قونصلر جنرل یاور عباس نے ترکی اور عراقی قونصل جنرل سمیت ایران کے مختلف خبررساں اداروں کے نمائندوں میں اعزازی شیلڈ اور تعریفی اسناد پیش کیں۔

سیمینار کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری