شیخ رشید کی دبنگ انٹری، ہمت ہے تو گرفتار کرو


شیخ رشید کی دبنگ انٹری، ہمت ہے تو گرفتار کرو

تمام رکاوٹوں کے باوجود عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کمیٹی چوک مظاہرے میں پہنچ گئے۔ اپنے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے وعدہ کیا تھا، وعدے کے مطابق آگیا ہوں، سپیشل برانچ کے لوگ فوٹو لے رہے ہیں، ان کو نواز شریف کے ساتھ ہی جیل میں پھینکیں گے، میں آگیا ہوں، ہمت ہے تو گرفتار کرو۔

 خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تمام رکاوٹوں کے باوجود کمیٹی چوک مظاہرے میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، اپنے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے وعدہ کیا تھا، وعدے کے مطابق آگیا ہوں، اسپیشل برانچ کے لوگ فوٹو لے رہے ہیں، ان کو نواز شریف کے ساتھ ہی جیل میں پھینکیں گے، میں آگیا ہوں، ہمت ہے تو گرفتار کرو۔

کمیٹی چوک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نواز شریف کو چیلنج کیا تھا کہ میں آرہا ہوں تو میں آگیا ہوں۔ ”آﺅ ہمت ہے تو گرفتار کرو میں آگیا ہوں“۔ دونومبر کو بھی ہم یہاں رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کارکنوں سے بھی وعدہ کیا تھا کہ میں جلسہ گاہ پہنچوں گا تو میں پہنچ گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا قصور کیا ہے ہم جمہوریت چاہتے ہیں۔ دو نومبر کو عوام کا سمند ر ہوگا اور کوئی روک نہیں سکے گا۔ ”میں ڈرنے والے دن پیدا ہی نہیں ہوا ۔ ہم جمہوریت پسند ہیں۔ تم نے کہا تھا کہ میں چھپ گیا ہوں میں یہاں ہوں“۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوامی تحریک اور دیگر جماعتیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اسپیشل برانچ اور سفید کپڑوں والوں سے قانون کے مطابق حساب لیں گے۔

سفید پوش کپڑوں میں ملبوس لوگوں کو نواز شریف کے ساتھ جیلوں میں ڈالیں گے۔ سفید کپڑوں والے پکڑیں تو انہیں نیچے گرا لو ۔ کارکن ان کی تصویریں بنا لیں۔

بعد ازاں پولیس کی آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی وجہ سے شیخ رشید کمیٹی چوک سے روانہ ہو گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری