پاکستان میں آل سعود کے دفاع کے لئے تنظیم کا قیام


پاکستان میں آل سعود کے دفاع کے لئے تنظیم کا قیام

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے "تحریک دفاع آل سعود" کے نام سے تنظیم قائم کرلی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے شعیت نیوز سے نقل کیا ہے کہ "تحریک دفاع آل سعود" کے قیام کا مقصد مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے محافظ اور خادم خاندان آل سعود کی خدمات کو دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا اور ان کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کو رد کرکے حقائق عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تحریک دفاع آل سعود کے قیام کے اغراض و مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کیلئے عنقریب ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

تحریک دفاع آل سعود کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ آل سعود نے صرف حجاز مقدس کا ہی دفاع اور اس کی نگرانی نہیں کی بلکہ اسلام اور عالم اسلام کیلئے بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک دفاع آل سعود معتدل پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری