پاکستان اور اٹلی کی فضائیہ کا پیشہ ورانہ تربیت کے لیے دو طرفہ تعاون پر اتفاق


پاکستان اور اٹلی کی فضائیہ کا پیشہ ورانہ تربیت کے لیے دو طرفہ تعاون پر اتفاق

پاکستان اور اٹلی کی فضائیہ نے پیشہ وارانہ تربیت اور باہمی مشقوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے  نوائے وقت سے نقل کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف سہیل امان اور ان کے اٹلی کے ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل کے درمیان یہ معاہدہ روم میں طے پایا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کیلئے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان باہمی تربیت اور آپریشنل مشقوں کی اہمیت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، اٹلی کی فضائیہ کے سربراہ نے بھی پیشہ وارانہ تربیت اور مشترکہ جنگی مشقوں سے متعلق باہمی تعاون میں اضافے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔

اس موقع پر اٹلی کے چیف آف ڈیفنس نے پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششوں اور کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ عرصہ پہلے دوستی 2016 کے عنوان سے روسی فوج نے بھی 24 ستمبر سے10 اکتوبر تک پاکستان کے ساتھ  فوجی مشقیں کیں۔

اڑی حملے کے بعد بھارت نے بہت زور لگایا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ فوجی جنگیں منسوخ کر دے لیکن روس نے بھارت کے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مشترکہ جنگی مشقیں کرنے پاکستان پہنچ گیا۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل نے یہاں تک خبر دے دی تھی کہ بھارت کے دباؤ میں آکر روس نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشترکہ جنگی مشقیں منسوخ کردی ہیں لیکن تمام تر منفی پراپیگنڈے کے باوجود روسی فوجی دستے نہ صرف جنگی مشقوں کے لئے پاکستان پہنچ گئے بلکہ ان مشقوں سے اس قدر مطمئین ہوئے کہ آئندہ سال بھی پاکستان کے ساتھ جنگی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری