العبادی: دہشت گردوں کے ساتھ جنگ نینوا کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی


العبادی: دہشت گردوں کے ساتھ جنگ نینوا کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی

عراقی وزیراعظم نے امریکی مطالبے کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو صوبے نینوا کی مکمل آزادی تک جاری رکھے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم نے السومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم نے امریکی حکام کی جانب سے موصل کارروائی کو معطل کرنے کے مطالبے کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج صوبہ نینوا سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گی۔

العبادی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا: عراقی فورسز نہایت تیزی کے ساتھ نینوا کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر رہی ہیں اور یہ سلسلہ پورے صوبہ نینوا کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ عراق فوج نے موصل کارروائی کو روک دیا ہے۔

روزنامہ الاخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے عراقی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں موصل کی آزادی کے لئے ترک فوج سے مدد لے اور تلعفر کے علاقوں کی آزادی میں الحشد الشعبی کو دور رکھے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس قسم کے امریکی مطالبوں کی وجہ سے عراقی فوج نے موصل کارروائی روک دی ہے، جس کی تردید کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم العبادی نے کہا ہے کہ عراق صوبے نینوا کی مکمل آزادی تک کارروائی جاری رکھے گا اور انہیں ترک فوج کی کسی قسم کا تعاون بھی درکار نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری