عمران خان دھرنا/ پنجاب بھر میں آج رات سے دفعہ 144 کا نفاذ


عمران خان دھرنا/ پنجاب بھر میں آج رات سے دفعہ 144 کا نفاذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، عمران خان کے 2 نومبر کے دھرنے سے نمٹنے کے لئے حکومت نے آج رات سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

دفعہ 144کے تحت 10 روز تک پنجاب بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔ پانچ سے زائد افراد کا ایک جگہ اکھٹا ہونے کو بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

اسی طرح اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں جو رکاوٹیں پولیس کی جانب سے لگائی جائیں گی، انہیں ہٹانے پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر لاہور کو سیل کیا گیا یا تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا تو احتجاج کے طور پر لاہور کے ہر چوک کو بند کردیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری